وطن نیوز انٹر نیشنل

چھوٹے کارخانوں کوبہترین سہولیات دینگے :مونس الٰہی

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما وممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی سے گجرات چیمبر کے صدر چودھری وحید الدین، امتیاز کوثر، اشفاق احمد رضی، ملک اظہار احمد اعوان، سلطان ندیم ملہی، چودھری خرم صفدر وڑائچ، خان دلاور خان،راجہ عامر یوسف ،میا ں غلام محی الدین و دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مونس الٰہی نے وحید الدین کو گجرات چیمبر کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے ، ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ایوان میں آواز بلند کی ہے ،سمال انڈسٹریز کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ گجرات کے چھوٹے کارخانوں سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔ گجرات چیمبر ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ملکی خزانے میں جمع کرا کر معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ وحید الدین نے کہا کہ چودھری برادران نے ہمیشہ کاروباری شخصیات کا ساتھ دیا ہے ، ملک کو جب بھی ضرورت پڑی تاجر برادری مثبت رول ادا کرنے میں پیش پیش ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں