وطن نیوز انٹر نیشنل

نیلسن منڈیلا پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لے

نیلسن منڈیلا پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لے

اساتذہ کو مارا جا رہا ہے، لوگوں کے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئیں کہ وہ خودکشیاں کرنے لگ گئے،انہیں الیکشن میں پتہ لگے گا۔چوہدری پرویز الہیٰ کی گفتگو

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان  منگل 24 اکتوبر 2023  12:34

نیلسن منڈیلا پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – ۔ 24 اکتوبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے، یہ پہلے اپنے بھائی سے گیس، بجلی، پٹرول، بے روزگاری اور مہنگائی کا حساب لے۔انہوں نے عدالت پیشی پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے، یہ پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لے،لوگوں کے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئیں کہ وہ خودکشیاں کرنے لگ گئے، گیس اور بجلی مہنگی کر دی گئی۔

اساتذہ کو سڑکوں پر مارا جا رہا ہے۔ انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں