وطن نیوز انٹر نیشنل

معروف قوال شیر میانداد اوران کا بیٹا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک 204 ر ۔ ب کے قریب معروف قوال شیر میانداد اور ان کا بیٹا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیر میانداد کے بیٹے عبیدعلی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قوال شیر میانداد تقریب میں شریک تھے، پروگرام کے بعد اپنی کار پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار چادر پوش دو ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی رکوائی اور مبینہ طور پر دولاکھ روپے چھین کر لے گئے، جب کہ مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں قوال شیر میانداد اور ان کا بیٹا عبید علی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران معروف قوال شیرمیاندادپرفائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شیر میانداد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ آر پی او فیصل آباد نے سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں