وطن نیوز انٹر نیشنل

عمیر جسوال اور ثنا جاوید کا بے شمار محبتیں دینے پر مداحوں کا شکریہ

عمیر جسوال نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ساتھ سیلفی شیئر کی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں نئی زندگی کی شروعات کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دی تھی۔ عمیر جسوال نے لکھا آپ سب کی محبتوں اور دعاؤں کا بے حد شکریہ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے آس پاس بے حد پیار کر نے والے لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہماری خواہش تھی کہ ہم سب کا فرداً فرداً اتنی محبتیں دینے پر شکریہ ادا کریں۔ مہربانی کرکے ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمیر جسوال اور ثنا جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

واضح رہے کہ دو روز قبل گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نکاح کی تقریب میں ایک ہوگئے تھے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصایر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیاتھا۔ ان دونوں کی شادی کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر چند ہی منٹوں میں وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے دونوں کو نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکبادیں دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں