وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی لالہ موسیٰ سرکل کے افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ

گجرات(پریس ریلیز)ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی لالہ موسیٰ سرکل کے افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ ،تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سلامت نے لالہ موسیٰ سرکل کے افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ عظمت حیات سمیت تمام ایس ایچ او ز،انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ ڈی پی او گجرات نے تمام افسران پر واضح کیا عوام پر پولیس کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ہمیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے ساتھ اپنے رویے بھی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ پولیس اور عوام کے درمیان جوموجود خلیج ہے اسے ختم کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ اور باہمی رابطے کو فروغ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ شہری جرائم کے خاتمے کے لئے اسی وقت پولیس کی مدد کریں گے جب انہیں پولیس پرمکمل اعتماد ہوگا ۔ میٹنگ میںڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیا ، انہوں نے ناقص تفتیش اور کاکردگی کے حامل افسران کوسخت سزائیں اور شوکاز نوٹسزجاری کئے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں