وطن نیوز انٹر نیشنل

پولیس لائنز میں فکر اقبال سوسائٹی اور ریجنل پولیس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم اقبال سیمنار.

پولیس لائنز میں فکر اقبال سوسائٹی اور ریجنل پولیس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے موقع پر فکر اقبال سیمینار میں آر پی او ریاض نزیر گاڑا، چئیرمین فکر اقبال سوسائٹی طاہر باھو، سی پی او سرفراز فلکی اور ایس ایس پی آپریشنز خطاب کر رہے ہیں .
گوجرانوالا: فکر اقبال سوسائٹی اور پنجاب پولیس کے باہمی اشتراک سے یوم اقبال ۹ نومبر کے موقع پر فکر اقبال سیمینار کا اہتمام پولیس لائنز گوجرانوالا میں کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت آر پی او گوجرانوالا ریاض نذیر گاڑا نے کی جبکہ چئیرمین فکر اقبال سوسائٹی و نوجوان موٹیویشنل سپیکر طاہر باھو نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر، سی پی او گوجرانوالا سرفراز احمد فلکی، ایس ایس پی آپریشنز، سرپرست فکر اقبال سوسائٹی محمود احمد، ایگزیکٹو ممبر طارق باھو، طیب باھو، لقمان فیاض اور عقیل احمد سمیت پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر باھو نے کہا مسلمانوں کی چودہ سو سال کی اپنی ایک تاریخ ہے مسلمانوں نے کئی صدیاں دنیا پر حکومتیں کیں اور “Right To Rule” مسلمانوں کے پاس تھا لیکن ہماری لا پرواہی اور علم و ادب سے دوری کی وجہ سے مسلمانوں کی حکومتیں ختم ہوئیں۔ آج اکیسویں صدی کے اند فکر اقبال کو پڑھنے کی انتہائی ضرورت ہے اگر ہم اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو واحد حل فکر اقبال ہی ہے اور علامہ اقبال کی فکر کے اندر مسلم ملت کے تمام مسائل کا حل موجود ہے اور دنیا پر حکومتیں کرنے کے راز بھی موجود ہیں۔تقریب کے اختتام پر آر پی او گوجرانوالا نے موٹیویشنل سپیکر طاہر باھوکی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے کی گئی خدمات کے اعتراف میں انکو اعزای سند بھی پیش کی اور الوداع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں