وطن نیوز انٹر نیشنل

لاہور:پیسے نہ ملنے پر بيٹے کا ماں پر بہیمانہ تشدد

لاہور میں بیٹے نے پیسے نہ دینے پر بيوہ اور ضعیف ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں بازو اور ایک ٹانگ توڑ دی۔

پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں ایک شخص عثمان نے آہنی راڈ اور تیز دھار آلے کے وار کر کے اپنی ماں شہناز بی بی کے دونوں بازو اور ٹانگ توڑدی اور سر پر بھی گہرے زخم دیے۔

ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن اس نے ماں پر تشدد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ گرجانے کے باعث زخمی ہوئیں۔

ماں کا کہنا ہے کہ ان کا اکلوتا بیٹا ان سے پيسے مانگتا تھا۔ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے اب وہ اس کے ساتھ کیسے رہیں گی وہ انہیں پھر مارے گا۔ ماں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب اپنے بیٹے کے ساتھ رہنا بھی نہیں چاہتیں۔

شہناز بی بی کا شوہر ڈیڑھ سال قبل انتقال کرگيا تھا اور مرحوم کی پینشن کی رقم پر ان کا گزر بسر ہوتا تھا۔

اہل محلہ کا بھی یہ کہنا ہے کہ خاتون کا بیٹا اپنی ماں کو اکثر مارتا تھا۔ پڑوسی کا کہنا ہے کہ اس نے کھڑکی سے چڑھ کر ديکھا کہ خاتون صوفے پر بيٹھی تھيں اور ان کے پورے کپڑے خون سے بھرے ہوئے تھے جبکہ صوفے پر بھی خون گرا ہوا تھا۔ عثمان کو آوازیں دی گئی تھیں لیکن اس نے دروازہ نہیں کھولا تھا۔

بیٹے کے ساتھ کیسے رہوں وہ پھر مارےگا،ماں کا سوال

اپنا تبصرہ بھیجیں