وطن نیوز انٹر نیشنل

کامونکی: ذہنی معذور لڑکی کا گینگ ریپ، ملزمان فرار

پولیس کے مطابق ہجویری ٹاؤن ميں پيش آئے واقعے ميں لڑکی کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اہل علاقہ کی اطلاع پر پوليس نے لڑکی کو سول اسپتال منتقل کيا جہاں ڈاکٹر نے ریپ کی تصديق کردی۔

دریں اثناء وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزيراعلیٰ نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں