وطن نیوز انٹر نیشنل

ابابیل میزائل نظام سے دشمن خوفزدہ ….. کیسے میزائل شکن نظام کو چکمہ دینے کے لیے ’ذہانت‘ رکھتا ہے

وطن ٹی وی اپ کو بتاے گا کہ پاکستان کا دفاع کتنا مضبوط اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے

الللہ پاک نے کی خاص مہربانی سے پاکستان کے پاس اب ابابیل میزائل نظام جیسی ٹیکنالوجی ہے جو دفاعی لحاظ سے پاکستان کو سپر پاور کی صف میں لا کھٹر کرتی ہے

ابابیل میزائل نظام پاکستان کی اسٹرٹیجک چوکسی اور مستعدی کا مظہر ہے۔
مئی2016ء میں بھارت نے اسرائیل کی مدد سے ’آشون بیلسٹک میزائل شکن نظام‘ کا تجربہ کیا جس کا مقصد بھارتی فضاؤں کے اندر بھارتی تنصیبات اور اہم مقامات کے گرد ایسے آہنی گنبد (Iron dome) بنانا تھا،
جس کے ذریعے اس طرف آنے والے پاکستانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا جا سکے۔
پاکستان کے روایتی بیلسٹک میزائل نظام ایک وقت میں ایک ایٹم بم لے جانے کےلیے ڈیزائن کیے گئے تھے۔
میزائل شکن بھارتی نظام نے پاکستان کے روایتی میزائل نظاموں کے مؤثر ہونے پر سوالیہ نشان لگادیا تھا۔
بھارتی اقدام نے ڈرامائی طور پر نئی ضرورت پیدا کردی تھی، چنانچہ پاکستان نے کثیر الاہداف میزائل نظام پرکام شروع کیا۔
ابابیل میزائل نظام ایک وقت میں کئی ایٹم بم لے جاسکتا ہے،
ایک خاص بلندی پر پہنچ کر یہ وقفے وقفے سے ایٹم بم گراتا ہے، ہرایٹم بم کا ہدف مختلف ہوتا ہے اور ہر ایٹم بم آزادانہ طور پر اپنے ہدف کی جانب بڑھتا ہے۔
گویا اس پر نصب ایٹم بم ایسے اسمارٹ ایٹم بم ہوتے ہیں، جومطلوبہ بلندی سے گرائے جانے کے بعد نہ صرف اپنے اہداف کی جانب آزادانہ طور پر بلکہ میزائل شکن نظام کو چکمہ دینے کے لیے ’ذہانت‘ سے آگے بڑھتے ہیں۔
ان صلاحیتوں کومیزائل سازی کی اصطلاح میں میزائل انڈیپینڈنٹ ری انٹری وہیکل (MIRV) اور انٹیلی جنٹ ری انٹری وہیکل (IRV) قرار دیاجاتا ہے۔ یہ ایسی صلاحیت ہے جو صرف امریکا، برطانیہ، روس،چین اور فرانس کے پاس ہے۔ پاکستان اس ٹیکنالوجی کا حامل دنیاکا چھٹا ملک ہے۔

دیکھتے رہیے وطن ٹی وئی اور سبسکریئب کریں ہمارے اس چینل کومزید اپڈیٹس کیلئے

اپنا تبصرہ بھیجیں