وطن نیوز انٹر نیشنل

نومینیشن

آپ سرفراز احمد ہیں۔آپ 1984ء کے آخرمیں برطانیہ گئے ۔ وہاں جانے کا مقصد تعلیم حاصل کرنا تھا ۔آپ کو
The Dickson Poon School of Law

داخلہ مل گیا ۔ تاہم وہاں رہ کر انہیں اپنی معاشی ضروریات بھی پوری کرنا تھیں ۔ آپ نے تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ معاشی جد و جہد بھی کی ۔ کبھی کسی کام کو عار نہیں سمجھا ۔ آپ کو بھی انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا جو ہر پاکستانی کو دیار غیر میں جا کر ہو تا ہے ۔ تاہم انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور حصول تعلیم کو اپنا مقصد بنا کر ڈٹے رہے ۔ چونکہ آپ ایک باہمت ، خوش اخلاق اور ملنسار نوجوان تھے ۔ اس لئے اپنے حلقہ میں جلد ہی مقبول ہو گئے ۔ آپ نے وہاں پر موجود پاکستانی نوجوان کی ایک تنظیم کی رکنیت حاصل کر لی جو وہاں پر موجود پاکستانی طلبہ و طالبات کی مدد کرتے ہیں ۔ اس تنظیم کو انہوں نے مزید فعال بنایا ۔ اس دوران آپ وکالت کی تعلیم حاصل کر کے بیرسٹر بن گئے ۔ لندن میں وکالت کا آغاز کرتے ہی آپ نے ایک مقصد بنا لیا کہ پاکستان کے لوگوں کی مدد کر نی ہے ۔ وہاں رہتے ہوئے بے شمار پاکستانیوں کی مدد کے ساتھ خدمت کی ۔ 1992ء میں آپ کی شادی لندن ہی ایک کے ایک کاروباری خاندان میں ہو گئی ۔ آپ لندن میں تعلیم اور معاشی جدو جہد کرتے ہوئے پاکستان سے پورا رابطہ رکھا۔ آپ اپنے گائوں آتے جاتے رہے۔انہیں اپنے گائوں کے لوگوں کو دنیا سے بہت پیچھے دیکھ کر بہت دکھ ہو تا تھا ۔ جب آپ معاشی طور پر اس قابل ہو گئے کہ وہ اپنے لوگوں کی مدد کر سکیں تو سب سے پہلے انہیں اپنے گاوں اور وہاں کے لوگوں کی مدد کا خیال ہی آیا۔ اب تک آپ اپنے گاوں کی 18 بیٹیوں کی شادی اپنے خرچ پر کروا چکے ہیں۔ ان کی زیر کفالت 28 سے زیادہ بچے بچیاں تعلیم حاصل کرر ہے ہیں۔ آپ نے وہاں بہت سارے غریب لوگوں کو مختلف طرح سے مدد کر کے انہیں برسر روزگار بنایا ۔ ایک سکول ان کی اعانت سے چل رہا ہے ۔چونکہ آپ اپنا حلقہ اثر بھی رکھتے ہیں سو آپ جب اپنے گاوں جاتے ہیں وہاں کی سیاسی قیادت س ملتے ہیں اور اپنے گاوں کے مختلف کام کے بارے میں بتاتے ہیں ۔ حال ہی میں ایک ڈسپنسری ان کے گاوں میں کھل چکی ہے جس کی ساری مالی معاونت انہوں نے کی ہے ۔ آپ کی پاکستانیوں کے لئے انہیں خدمات کی بنا پر آپ کو فخر پاکستان ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں