وطن نیوز انٹر نیشنل

ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا امکان
ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا امکانشیئرٹویٹ
اسٹاف رپورٹر بدھ 28 اپريل 2021
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں

این سی او سی کا مراسلہ جاری، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہر شامل (فوٹو: فائل)
این سی او سی کا مراسلہ جاری، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہر شامل (فوٹو: فائل)

راولپنڈی: حکومت کی جانب سے انسداد کورونا کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے لاک ڈاوٴن کا نفاذ 2 یا 3 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔

مراسلے کے ذریعے این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو پلاننگ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ان منتخب اضلاع اور شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ شامل ہیں جہاں دو ہفتوں کا لاک ڈاوٴن لگایا جائے گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، مالا کنڈ، چارسدہ لاک ڈاوٴن کے حوالے سے حساس شہروں کی لسٹ میں شامل ہیں جب کہ سوات، صوابی، مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاوٴن لگانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ ان شہروں میں کورونا پھیلاؤ کا روکنے کے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں