وطن نیوز انٹر نیشنل

وفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کا امتحانات کے مقررہ وقت پر انعقاد کا فیصلہ

وفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کا امتحانات کے مقررہ وقت پر انعقاد کا فیصلہ
وفاقی اعلان کے باوجود سندھ حکومت کا امتحانات کے مقررہ وقت پر انعقاد کا فیصلہشیئرٹویٹ
اسٹاف رپورٹر بدھ 28 اپريل 2021
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں

نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لیے جائیں گے (فوٹو : فائل)
نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لیے جائیں گے (فوٹو : فائل)

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں نویں تا بارہویں جماعت تک کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں انٹر تک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سندھ اپنے تیار شدہ امتحانی شیڈول پر قائم ہے، سندھ میں نویں تا انٹر کے امتحانات ملتوی نہیں کیے جارہے، عید الفطر کے بعد کورونا کی صورتحال پر غور کیا جائے گا فی الوقت یہی فیصلہ ہے کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

یہ پڑھیں : تمام امتحانات 15 جون، اے اوراو لیول کے امتحانات 6 ماہ کیلیے ملتوی
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021ء کو لیے جائیں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوں گے جو 16 اگست تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں