وطن نیوز انٹر نیشنل

نیب لاہورکی 21 سالہ تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی پلی بارگین منظورلی گئی۔

ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 5 مئی کو ریجنل بورڈ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں گرینڈ ایونیو سوسائٹی کیس کے ملزمان کیجانب سے پیش کردہ مجموعی 2 ارب 25 کروڑ مالیتی پلی بارگین درخواست پر منظوری دی گئی۔ ملزم ریاض احمد چوہان و دیگر کی جانب سے 2 ارب 25 کروڑ کی پلی بارگین درخواست کی احتساب عدالت لاہور نے بھی توثیق کردی۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق پلی بارگین میں گرینڈ ایونیو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے 2150 متاثرین کو ریلیف فراہم کروایا جا رہا ہے اورپلی بارگین پر عمل درآمد کیلئے ملزم کی4 قیمتی جائیدادیں بحق سرکار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔
ملزم کی رہن کی گئی جائیدادوں میں فیروز پور روڈ پر وسٹا کیش اینڈ کیری اورڈی ایچ اے فیز-8 میں 3 قیمتی اپارٹمنٹ، DHA-8 میں موجود 68 بیش قیمت اپارٹمنٹ اور موضع شہزادہ، ماڈل ٹاﺅن میں 52 کنال قیمتی اراضی بھی شامل ہیں، ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ کی رقم پہلی قسط کے طور پر بحق سرکار وصول کرلی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں