وطن نیوز انٹر نیشنل

کووڈ 19: کیا پاکستان میں بسنے والے افغان پناہ گزین ویکسین لگوا سکتے ہیں؟

’میں اپنی ماں کے لیے فکر مند ہوں، ان کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے۔ محلے میں باقی لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے، ہمیں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ ویکسین لگانا اچھا بھی ہے یا نہیں؟‘
صالحہ ایک افغان طالبہ ہیں جن کے والد نہیں ہیں۔ وہ تین بہنیں ہیں اور ان کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے جس کی عمر لگ بھگ دس سال ہے جو ان دنوں بیمار ہے۔
صالحہ نے بتایا کہ انھیں نہیں معلوم کے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانی بھی چاہیے یا نہیں کیونکہ اس بارے میں مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں لیکن ان کی سوچ یہی ہے کہ جب دنیا بھر میں ویکسین لگا رہے ہیں تو ہم اس سے محروم کیوں ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ’دنیا میں وائرس پھیل چکا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے ویکسین انتہائی ضروری ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں