وطن نیوز انٹر نیشنل

ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تواس سے پوری دنیا کونقصان ہوگا، اسد عمر

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تواس سے پوری دنیا کونقصان ہوگا۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے نجی شاپنگ مال میں کورونا ویکسینیشن سینٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سینٹرزکی تعداد بڑھنے سے اسپتالوں میں دباؤ کم ہوا ہے، تاجربرادری سے کہا تھا کہ ویکسینیشن میں ہماری مدد کریں۔

اسد عمرنے کہا کہ چیمبرآف کامرس نے حکومتی درخواست پرلبیک کہا، ویکسینیشن کے مرحلے میں اسلام آباد پہلے نمبرپرہے، ہر ملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا، فائزرویکسین کی تعداد محدود ہے جوعازمین حج اورورک ویزا رکھنے والوں کو لگائیں گے۔
اسد عمرنے کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزرلگائی جائے گی، پاک ویک ویکسین عوام کولگ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں