وطن نیوز انٹر نیشنل

میٹ ہینکاک کے استعفی کے بعد پاکستانی نژاد سیاست دان ساجد جاوید برطانوی وزیر صحت مقرر

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کی جانب سے مستعفی ہو جانے کے بعد پاکستانی نژاد سیاست دان ساجد جاوید کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔میٹ ہینکاک کے مستعفی ہونے نے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے رکن ساجد جاوید کو نیا وزیر صحت نامزد کیا ہے.اس پیش رفت کے بعد ساجد جاوید نے ایک ٹویٹ میں اس ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا
انہوں نے لکھا: ’اس نازک وقت میں مجھے صحت اور سوشل کیئر کے سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ میں اس (کرونا) وبا کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے اور کابینہ شامل ہو کر ایک بار پھر اپنے ملک کی خدمت کرنے کا منتظر ہوں۔‘
برطانیہ کی سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق سال 2019 میں بطور وزیر داخلہ کام کرنے والے ساجد جاوید کو بورس جانسن کی کابینہ میں اب وزیر صحت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔2014 میں وزیرِ ثقافت منتخب ہونے والے ساجد جاوید کنزرویٹو جماعت میں اہم رہنما جانے جاتے ہیں۔ 2010 کے عام انتخابات میں وہ بروموسگرو سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئےتھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں