وطن نیوز انٹر نیشنل

لاہور ایئرپورٹ پر 18پروازیں منسوخ

طیاروں کی کمی، فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر 18پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 5 پروازیں تاخیرکا شکار ہیں۔لاہور میں فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، لاہور ایئر پورٹ پر 18پروازیں منسوخ اور5 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔طیاروں کی تکینکی خرابی اورعدم دستیابی پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوا۔پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں