وطن نیوز انٹر نیشنل

ہالی ووڈ اداکارہ صوفیہ ورگارا دنیا کی سب سےزیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق مقبول ترین سٹ کام ’’ماڈرن فیملی‘‘ اور امریکا گوٹ ٹیلنٹ کی جج صوفیہ ورگارا گزشتہ 12 ماہ میں 43 ملین ڈالرز کماکر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ فوربز نے یہ فہرست اداکاراؤں کی فلموں اور ٹی وی کے علاوہ اشتہارات وغیرہ سے ہونے والی آمدنی کی مد میں جاری کی ہے۔

صوفیہ ورگارا

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ ادکارہ صوفیہ نے سٹ کام’’ماڈرن فیملی‘‘ کے فائنل سیزن کی ایک قسط کے لیے 5 لاکھ ڈالرز معاوضہ وصول کیا۔ اس کے علاوہ فوربز کے اندازے کے مطابق صوفیہ ورگارا کو امریکا کے مقبول ترین رئیلیٹی ٹی وی شو امریکا گوٹ ٹیلنٹ کے ہر سیزن سے کم از کم 10 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی ہے۔ صوفیہ ورگارا گزشتہ برس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں۔

انجلینا جولی

فہرست میں جس اداکارہ نے دوسرے نمبر پر دنیا میں سب سے کمائی کی وہ ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی ہیں انہوں نے پچھلے 12 ماہ میں35.5 ملین ڈالرز کمائے۔

گال گاڈوٹ

’’ونڈر وومن‘‘ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اسرائیلی اداکارہ گال گاڈوٹ 31.5 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

میلیسا میک کارتھی

ہالی ووڈ اداکارہ، رائٹر، پروڈیوسر اور فیشن ڈیزائنر میلیسا میک کارتھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں 25 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

میریل اسٹریپ

اکیڈمی ایوارڈ کے لیے 21 مرتبہ نامزد ہونے کا ریکارڈ رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ 24 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ایملی بلنٹ

برطانوی امریکی اداکارہ ایملی بلنٹ نے گزشتہ 12 ماہ میں 22.5 ملین ڈالرز کمائے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

نکول کڈمین

آسٹریلوی اداکارہ و پروڈیوسر نکول کڈمین 22 ملین ڈالرز معاوضے کے ساتھ فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

ایلن پومپیو

نامور ہالی ووڈ اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایت کارہ ایلن پومپیو کا شمار بھی ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ فوربز کے مطابق انہوں نے رواں سال 19 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے اور وہ فہرست میں آٹھویں نمبر پر شامل ہیں۔ ایلن گزشتہ برس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں دسویں نمبر پر تھیں۔

ایلزبتھ موس

امریکا کی نامور اداکارہ و پروڈیوسر ایلزبتھ موس 16 ملین ڈالرز معاوضے کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

ویولاڈیوس

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ و پروڈیوسر ویولا ڈیوس 15.5 ملین ڈالرز کمائی کے ساتھ فہرست میں دسویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں