وطن نیوز انٹر نیشنل

رندھیر کپور کو اپنی بیٹیوں کرشمہ اور کرینہ سے زیادہ کس سے محبت ہے؟

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کرشمہ اور کرینہ کے والد رندھیر کپور نے حال ہی میں بتایا ہے کہ انہیں اپنی دونوں بیٹیوں سےز یادہ کس سے محبت ہے۔

رندھیر کپور حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے شو’انڈین آئیڈل 12‘ میں بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے۔ شو کے دوران انہیں ان کے نواسے تیمور علی خان نے اپنے ہاتھ سے بنا ہوا کارڈ بھیجا جس پر تحریر تھا ’’نانا میں آپ سے محبت کرتاہوں، اپنا خیال رکھیں‘‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کے دوران رندھیر کپور نے تیمور کا کارڈ پڑھنے کے بعد کہا میں اپنی دونوں بیٹیوں کرشمہ اور کرینہ سے زیادہ اپنے نواسے اور نواسی سے محبت کرتا ہوں۔ بالکل اسی طرح جیسے دادا اور نانا اپنے بچوں سے زیادہ اپنے نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں سے کرتے ہیں کیونکہ اصل سے زیادہ سود پیارا ہوتا ہے۔
انہوں نے تیمور کا کارڈ دینے پر شو انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا اس شو کے بعد میں سیدھا تیمور سے ملنے جاؤں گا۔

واضح رہے کہ رندھیر کپور کی صرف دو بیٹیاں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور ہیں۔ کرشمہ کے دو بچے بیٹی سمائرہ اور بیٹا کیان ہیں جب کہ کرینہ کپور کے دوبیٹے تیمور علی خان اور جے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں