وطن نیوز انٹر نیشنل

شجرکاری گرین پاکستان مہم کے ذریعے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہوگا،آصف رضا قادری وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آصف رضا

شجرکاری گرین پاکستان مہم کے ذریعے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہوگا،آصف رضا قادری
وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آصف رضا
جشن آزادی پاکستان اور شجر کاری گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں علامہ سید ناصر حسین شاہ،معروف موٹیویشنل اسپیکر تسلیم رضا، اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل ریاض احمد شیخ، رہنما مسلم لیگ ق سندھ صادق احمد شیخ، ایس پی اعجاز الدین، محمد منصور قادری، سمیت علمائے کرام کے ہمراہ نارتھ کراچی، نیو کراچی کے مقامات پر پودے لگائے،اور جشن آزادی پاکستان کیسلسلہ میں پرچم کشائی.

کراچی( )مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے جشن آزادی پاکستان اور شجر کاری گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں علامہ سید ناصر حسین شاہ،معروف موٹیویشنل اسپیکر تسلیم رضا، اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل ریاض احمد شیخ، رہنما مسلم لیگ ق سندھ صادق احمد شیخ، ایس پی اعجاز الدین، محمد منصور قادری، سمیت علمائے کرام کے ہمراہ نارتھ کراچی، نیو کراچی کے مقامات پر پودے لگائے،اور جشن آزادی پاکستان کیسلسلہ میں پرچم کشائی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے فضائی آلودگی کو ختم کرنا ہے
تو ہر محب وطن شہری کو اپنا قومی سماجی کردار ادا کرتے ہوئے پودے لگانے ہونگے،اور ان کی نگہداشت کرتے ہوئے انہیں درخت بنانا ہوگا،تاکہ ملک سے فضائی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے،اور گرین اینڈ کلین پاکستان کی خوبصورت تصویر کو مکمل کیا جا سکے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہر مسلمان کو اس صدقہ جاریہ سے مستفیض ہونا چاہیے،پودے نہ صرف ہمیں آکسیجن دیتے ہیں بلکہ ان کی بدولت ہم قدرتی آفات کی شکل میں نقصانات سے بھی بچ سکتے ہیں،ہمیں اپنے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شجر کاری مہم کیاس پیغام کو تیزی سے پھیلانا ہے،اور پاکستان میں سبز انقلاب کو جاری رکھتے ہوئے اس ماہ اگست میں اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ ہر شخص کو پودا لگانا ہے، اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رہنما آصف رضا قادری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پاکستان کا مہینہ ہمیں ان شہداء کی یاد دلاتا ہے، کہ جنہوں نے اس پاک وطن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، آج ہم سب مل کر ان تمام شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے تمام شہداء کو سلام جرات پیش کرتے ہیں،کہ جنہوں نے اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا،آج اس موقع پر ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملکی اداروں کو مضبوط کریں گے،اور ان کے شانہ بشانہ مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور اس کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر مفتی شہزاد مہروی، مفتی بخت منیر قادری، مفتی محمد کامران قادری، علامہ فضل الرحمن سعیدی، علامہ تیمور قادری، عبدالرحمن لودھی،محمد شبیر مجددی، حواء علم فاؤنڈیشن کے رہنما محمد ارسلان، سمیت علمائے کرام و دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی#

اپنا تبصرہ بھیجیں