وطن نیوز انٹر نیشنل

ترک صدر کا افغانستان کی صورتحال پر عمران خان سے رابطہ

ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، آج ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر دوبارہ مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو بتایا کہ پاکستان کابل میں موجود سفارتی عملے اور عالمی اداروں کے اسٹاف کو بحفاظت نکالنے کے لیے سہولت فراہم کررہا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر مشاورت کے لیے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔ گفتگو میں طے پایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر دوبارہ مشاورت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں