وطن نیوز انٹر نیشنل

پریس ریلیز
شہر قائد سے تعلق رکھنے والے فیچر و کالم نویس اور شاعر شیخ خالد زاہد (راہی) کی متفرق مضامین (جو ملکی اخبارات اور بین الاقوامی ویب سائٹس پر شائع ہوچکے ہیں)پر مشتمل کتاب قلم سے قلب تک جسے ملک کے نامی گرامی اشاعتی ادارے فضلی سنز نے شائع کی، رونمائی 13 اگست 2021 کو رات 9 بذریعہ زوم ہوئی۔کورونا کی بدولت کتاب ہذا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ یہ بین الاقوامی رونمائی کیلئے پیش کی گئی۔ تقریب کی صدارت ملک کی جانی پہچانی شخصیت ڈاکٹر پروفیسر رائیس احمد صمدانی نے کی اور دیگر شرکاء میں آج میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے صحافی و شاعر عطاء محمد تبسم، پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے رانا زوہیب علی اور تحریک میڈیا گروپ کے سربراہ شہزاد چوہدری صاحب نے لاہور سے شرکت کی، آسٹریلیا پاکستان لیٹرری فورم کے سربراہ افضل رضوی اور پروفیسر رئیس علوی نے آسٹریلیا سے شرکت کی، ڈیلی روشنی کے سربراہ جاوید عظیمی نے ہالینڈ سے شرکت کی، ہماری ویب کی جانب سے مصدق رفیق اوردیگر شرکاء میں طارق حسین انجم نے دبئی سے شرکت کی۔پروگرام کی نظامت خوبصورت دل اور لب و لہجے کے مالک محمد ارشد قریشی نے کی جو ہم سماج میڈیا کے سربراہ بھی ہیں۔
تمام شرکاء نے شیخ خالد زاہد کے منفرد انداز تحریروں کوسراہا تے ہوئے کہا کے یہ ایک ایسے لکھنے والے کی کتاب ہے جو معاشرے کی نبض سے بخوبی واقف ہے اور جو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی دعوت بھی دیتا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شیخ خالد زاہد کے قلم میں ایسی طاقت ہے کہ وہ قلب تک رسائی حاصل کرلیتا ہے۔ سب نے اپنی نیک خواہشات کا بھرپور اظہار کیا اور اسی جذبہ سے لکھتے رہنے کی امید ظاہر کی۔ شیخ خالد زاہد نے تمام شرکاء کا صمیم ِ قلب سے شکریہ اداکیا اور عزم ظاہر کیا کے وہ ملک اور قوم کیلئے اپنے قلم کو بطور تلوار استعمال کرتے رہینگے اور معاشرے سے عدم برداشت کے خاتمے تک یہ جاری و ساری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں