وطن نیوز انٹر نیشنل

ملکہ الزبتھ کے تاج سے جڑے چند دلچسپ حقائق جنھیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

برطانیہ شاہی خاندان کا شاہی تاج لوگوں کی دلچسپی اپنی طرف کھینچتا ہے آج ہم اپنے قارئین کو شاہی تاج کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق کے بارے میں بتائیں گے۔
اس تاج کا نام امپیریل اسٹیٹ کراؤن ہے اور اسے ملکہ الزبتھ کے والد جارج ششم کے ل 1937میں بنایا گیا تھا لیکن ایک سال بعد ملکہ کی تاجپوشی کے لئے اسے دوبارہ بنوایا گیا۔
تاج کے محرابوں کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ یہ برطانیہ کسی دوسری دنیاوی طاقت کے تابع نہیں ہے۔تاج کے بیچ میں موجود ہیرے کا نام “کلینن“ ہے اور اس کی مالیت نوے ارب سے زائد ہے۔
اس تاج کو جب ملکہ کے لئے دوبارہ بنایا جاریا تھا تب اس بات کا خیال رکھا گیا کہ تاج کا ڈیزائن نازک رکھا جائے کیونکہ اس وقت ملکہ کافی کم عمر تھیں۔ْ
تاج کا وزن تقریباً ایک کلو پانچ سو گرام ہے.ملکہ کے سر پہ پہنے ہوئے تاج کا وزن تقریباً ایک کلو پانچ سو گرام ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خالص سونے سے بنایا گیا ہے۔
اس تاج پر جڑے ہیرے، یاقوت، نیلم اور زمرد کافی بڑھے سائز کے ہیں جن کی وجہ سے تاج بھاری ہے۔ تاج میں جڑے تین ہزار قیمتی پتھر بھی کوئی معمولی نوعیت کے نہیں ہیں بلکہ یہ وہ نایاب پتھر ہیں جو مختلف جیتی گئی جنگوں میں حاصل کرنے کے بعد تاج میں سجائے گئے۔
تاج کے بیچ میں جڑے قیمتی پتھر کی تاریخ
ملکہ کے تاج کے بیچوں بیچ جڑے نایاب اور خوبصورت پتھر کو“The Cruel” یعنی ظالم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پتھر 1367میں شہزادہ ایڈورڈ کو دشمنوں کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد تحفتاً دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ شہزادہ ایڈورڈ کو “بلیک پرنس“ بھی کہا جاتا ہے۔
خاص موقعوں پر پہنا جاتا ہے
ملکہ اسے ہر سال صرف کورونیشن سرمنی میں ہی پہنتی ہیں اس کے بعد اس کو لندن پہنچا دیا جاتا ہے اور سارا سال وہیں رکھا جاتا ہے۔اس تاج میں 17 نیلم ، 11 زمرد اور تقریبا 270 موتی کے علاوہ ایک بہت بڑا ہیرا بیچ میں بھی موجود ہے ۔اس تاج کے حوالے سے ملکہ کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے یہ تاج پہننا ان کے لئے اب خطرناک بھی ہوسکتا ہے اس لئے اب وہ اپنا اصلی تاج صرف خاص موقعوں پر پہنتی ہیں۔
تقریب میں تین الگ تاج
1953 میں ملکہ الزبتھ نے اپنی تاج پوشی کی رسم کے دوران تین مختلف تاج تبدیل کئے۔ تقریب میں جاتے ہوئے انھوں نے اپنے پردادا جارج چہارم کا اسٹیٹ ڈائڈیم پہنا اس کے بعد تاجپوشی میں کنگ ایڈورڈ کا تاج ملکہ کو پہنایا گیا جبکہ اپنے محل بکھنگم پیلس آنے کے بعد ملکہ نے امپیریل اسٹیٹ کراؤن پہن

اپنا تبصرہ بھیجیں