وطن نیوز انٹر نیشنل

کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے، طالبان

کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے، طالبان
طالبان نے کہا ہے کہ انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔تاہم انہوں نے باور کروایا کہ مسلمان ہونے کے ناطے حق ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت سمیت کسی بھی ملک کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔افغانستان کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ حقانی کوئی گروپ نہیں، وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں