وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈپٹی کمشنربھمبر را جہ قیصر اورنگز یب کی چنار فری ڈا ئیلا ئسز سنٹر بھمبر کا دورہ،ادارے میں مو جود مر یضوں سے ملاقات،ادارے کی تیر ہویں سا لگر ہ کا کیک کا ٹا

بھمبر ( بیوروپورٹ ) ڈپٹی کمشنربھمبر را جہ قیصر اورنگز یب کی چنار فری ڈا ئیلا ئسز سنٹر بھمبر کا دورہ،ادارے میں مو جود مر یضوں سے ملاقات،ادارے کی تیر ہویں سا لگر ہ کا کیک کا ٹا اور خد مت کے 13سال مکمل ہو نے پر مبارکباد پیش کی تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل بھمبر میں قائم تنظیم کشمیر دوست انجمن فلا ح وبہبود (رجسٹرڈ) بھمبر آزادکشمیر کے زیر انتظا م چلنے والے ادارے چنار فری ڈا ئیلا ئسز سنٹر بھمبر کا دورہ کیا،تنظیم کے سینیر نا ئب صدر چو ہدری عتیق الر حمن برسا لو ی نا ئب صدر چو ہدری جاوید اقبا ل،جنر ل سیکر ٹر ی راجہ التماس خان،ایڈیشنل جنر ل سیکر ٹری حا فظ عاطف اما نت اور سیکرٹری فنا نس چو ہدری شوکت علی انجم نے پھو لوں کا گلدستہ پیش کر کے خوش آمد ید کہاادارے کا وزٹ کروایا اور بر یفنگ دی،را جہ قیصر اورنگزیب نے ادارے کے تما م شعبہ جا ت کاتفصیلی معائنہ کیا اور وارڈز میں مو جود تما م مر یضوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ غلام احمد چوہدری مرحوم ومغفور نے خطہ آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے ناکارہ گردوں کے مریضوں کے لئے ایک چھاؤں دار خوبصورت درخت لگایا جس سے آج سینکڑوں مریض مستفید ہو رہے ہیں. انہیں ایسی فری سہولیات فراہم کی جارہی جو ناقابل یقین ہیں جو یہاں حقیقت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں. مریضوں کے مطمئن چہرے اس بات کی واضح دلیل ہے کہ آپ سب اللہ کے نیک بندوں میں شامل ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کی زندہ جاوید مثال یہ ادارہ 24گھنٹے اپنی سروسز فراہم کررہا ہے جس پر ہم ادارہ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. اس موقعہ پر انہوں نے ادارہ کی تیر ہویں سالگر ہ کا کیک کا ٹا جبکہ انتظا میہ کی جا نب سے انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گی۔انہوں نے مز یدکہا کہ میں تما م مخیر افراد سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ چنار فری ڈائیلا ئسز سنٹر بھمبر کا وزٹ کر یں اطمینا ن قلب حا صل کر یں اور بڑ ھ چڑ ھ کر اس کا ر خیر میں حصہ ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں