وطن نیوز انٹر نیشنل

خفیہ شادی ،سدرہ نور کا راز ایک سال بعد کھل گیا

اداکارہ و گلوکارہ سدرہ نورنے میانوالی کے بزنس مین عثمان حیات ملک سے ایک سال قبل خفیہ شادی کرلی تھی ،اب اس راز پر سے پردہ اٹھ گیا ہے ۔ذرائع نے بتایاہے کہ اداکارہ سدرہ نور نے ایک سال قبل عثمان حیات ملک نامی شخص سے خفیہ شادی کی جسے آج تک منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا، روزنامہ دنیا نے شادی کی تصاویر اور نکاح نامے کی کاپی حاصل کر لی ہے ۔سدرہ نور نے بھی روزنامہ دنیاسے گفتگو کرتے ہوئے تسلیم کرلیاکہ انہوں نے 22 اکتوبر2019 کو عثمان ملک سے نکاح کرلیا تھاتاہم کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر اس شادی کو خفیہ رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں