وطن نیوز انٹر نیشنل

ریکارڈ ٹیکس وصول، سب ہماری ٹھوس معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مجموعی طور پر1840ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا، یہ سب ہماری ٹھوس معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ریکارڈ ٹیکس وصولی پر مبارکباد دیتا ہوں، ادارے نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 37فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایف بی آر نے مجموعی طور پر1840ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا، یہ سب ہماری ٹھوس معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے، انکم ٹیکس میں بھی 32 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں