وطن نیوز انٹر نیشنل

حکومت اور ٹی ایل پی کا معاہدہ، اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا خفیہ اجلاس

حکومت اور ٹی ایل پی معاہدہ پر عمل درآمد کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان اور تحریک لبیک کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزیر مملکت علی محمد خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ معاہدے کے نتائج آج رات آنا شروع ہوجائیں گے، اجلاس میں بڑے فیصلے لیے گئے اور عمل درآمد کا طریقہ کار وضع کیا گیا بعد ازاں دوسرا اجلاس لاہور میں ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ طے پا گیا
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاملے کے مل جل کر حل میں کوشاں ہے اور پاکستان میں امن و استحکام کے لیے معاہدہ پر من و عن عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں ںے اپنے ٹویٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ سڑکیں کھلی ہوئی ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں اور تشدد کو روکنے اور کالعدم تنظیم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور دیگر معاہدوں پر عملدر آمد کے لئے فریقین کے مابین معاہدہ طے پایا تھا، جس پر عملدر آمد کے لئے ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی تھی۔

کمیٹی کی سربراہی علی محمد خان کر رہے ہیں اور دیگر ارکان میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب کمیٹی جب کہ مفتی غلام غوث بغدادی، انجینیئر حفیظ اللہ قلبی اسٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں