وطن نیوز انٹر نیشنل

ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ختم ہو چکی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، یہ عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، جو کبھی رکے گا نہیں، یہ عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں