وطن نیوز انٹر نیشنل

کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، نئے تعینات ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کی۔

واضح رہے رواں سال 26 اکتوبر کو پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئندہ کیلئے باقاعدہ نئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( ڈی جی آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں