وطن نیوز انٹر نیشنل

کراچی: چیف آف نیول اسٹاف محمد امجد خان نیازی اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

کراچی: چیف آف نیول اسٹاف محمد امجد خان نیازی اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کے پی ٹی، پی کیو اے، پی این ایس سی اور ساحل پر ماحولیاتی خدشات پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی نے ملاقات کے دوران ساحل پر ماحولیاتی خدشات سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ساحلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کا سہرا حکومت وقت کو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں