وطن نیوز انٹر نیشنل

“میں بے نظیر کی ہم شکل ہوں”

گلوکارہ میشا شفیع سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی ہم شکل قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔میشا شفیع نے انسٹاگرام پر بے نظیر بھٹو کی شادی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ تصویر سکرولنگ کے دوران دکھائی دی تو مجھے لگا جیسے یہ میں ہوں۔

گلوکارہ نے ایک اور سٹوری پر حیرانی والے ایموجی کے ساتھ بے نظیر اور اپنی شادی کی تصویر بھی شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم کچھ صارفین کو معمولی سی مشابہت لگی لیکن بیشتر صارفین نے میشا پر تنقید کی۔

اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار پولیس اہلکار حوالات سے فرار ہوگیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے والدین کی شادی کی سالگرہ پر 18 دسمبر کو اپنی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی جس پر شہید بے نظیر اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر لگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں