وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور صوبے میں حالیہ سیلاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ آبادی کی بحالی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لئے موثر اقدامات کریں۔ چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کی بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی اور باقاعدگی سے پیروی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے کاوشیں تیز کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں