وطن نیوز انٹر نیشنل

چین کی وزارت خارجہ نے روس کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کو واضح کردیا

چین نے کہا ہے کہ چین اور روس کے باہمی تعلقات میں باہمی تعاون ،قیام امن کے لیے کوششوں اور سلامتی کی حفاظت و ضمانت کے لیے کوئی حد نہیں ہے۔

بدھ کو پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روس کے ساتھ چین کے تعلقات کی نوعیت کو واضح کر تے ہوئےایک سوال کے جواب میں بتایا کہ چین اور روس کے تعلقات نان الائنس ، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کی پالیسی پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین اور روس کے درمیان تعاون ،قیام امن کے لیے کوششوں اور سلامتی کی حفاظت سمیت تسلط کی مخالفت میں کوئی حد نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں