وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعظم کا غیرملکی سازش کے خلاف آج اسلام آباد ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سازش کے خلاف آج اسلام آباد ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا جس میں وہ خود بھی شرکت کریں گے۔

پروگرام ’’ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ میں آن لائن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے تین سال سے کہہ رہی تھی کہ انتخابات کرائیں، اپوزیشن کہتی رہی کہ حکومت سلیکٹڈ اور نااہل ہے اور ناکام ہوگئی اسی لیے ہم نے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن لڑو اور حکومت ہمارے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ انتخابات میں اپنے امپائر کھڑے کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو لا کر الیکشن کی طرف چلے جائیں، یہ لوگ الیکشن کمیشن میں اپنے بندے لگاکر اس کے بعد انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ اقتدار میں آکر اپنے کیسز ختم کردیں، ان کی ساری کوششیں نیب کے خاتمےکے لیے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ یہ چھانگا مانگا کی سیاست ہے کہ بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان اسمبلی کو خریدا جائے یہ جمہوریت نہیں جب کہ باہر سے بھی سازش ہوئی یعنی یہ حکومت گرا کر اگلی حکومت بنائی جائی، میں اس عمل کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتا ہوں، عوام سے کہتا ہوں کہ اس غیر جمہوری عمل کے خلاف آج اسلام آباد ریڈزون کے باہر بلیو ایریا میں احتجاج ریکارڈ کرائیں، اس احتجاج میں، میں خود بھی شرکت کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں