وطن نیوز انٹر نیشنل

عوام ملک کی خودمختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کو ناکام بنانے کے لئے باہر نکلیں، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی قوت کی جانب سے مقامی سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کو ناکام بنانے کیلئے عوام کو باہر نکلنا چاہیے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہمیشہ عوام ہوا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ عوام ہی ہیں جنہیں باہر نکلنا چاہیے اور ایک بیرونی قوت کی جانب سے مقامی سہولت کاروں،

ہمارے میر جعفروں اور میر صادقوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پر اس تازہ ترین اور سب سے بڑے حملے کو ناکام بنانا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں