وطن نیوز انٹر نیشنل

امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کیخلاف جوکیا وہ اشتعال انگیز ہے، عمران خان

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ جو امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی قیادت اورکارکنوں کے ساتھ کیا وہ اشتعال انگیز ضرورہے لیکن غیرمتوقع نہیں تھا۔ یہ جرائم پیشہ عناصر کا جتھہ ہے جو ضمانت پرباہر ہے۔ان کا لندن میں بیٹھا سزا یافتہ مافیا باس مخالفین کیخلاف فاشسٹ حربے استعمال کرتا ہے۔ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے آج جلسے کے لئے سیالکوٹ جاؤں گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جب اقتدار میں تھے تو سپریم کورٹ پردھاوا بولا، ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا، ججوں کورشوت دی۔ نواز شریف خود کوامیرالمومینین قراردینے کی کوشش کی۔ یہ جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو جمہوریت کا غلط استعمال کرتے ہیں اورتمام جمہوری اقدار مکمل طورپرتباہ کرتے ہیں لیکن لوگ اب ان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان کے جلسے، دھرنے اورریلیاں نہیں روکیں کیونکہ ہم جمہوریت پسند ہیں۔ میں آج سیالکوٹ جاؤں گا اوراپنے تمام لوگوں سےکہتا ہوں کہ وہ عشا کی نماز کے بعد اس فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنے شہروں اورعلاقوں میں احتجاج کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں