وطن نیوز انٹر نیشنل

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سبطین خان سمیت پانچ اراکین کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کے لیے لاہور ہاٸیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، کیس کی سماعت کل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ الیکشن کے روز پی ٹی آٸی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی کو حمزہ شہباز کی ایما پر اسمبلی سے نکال دیا گیا تھا جبکہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو حق راٸے دہی سے زبردستی روکا۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سیشن میں پراٸیویٹ شخص کے آنے پر پابندی ہے پولیس کیسے داخل ہوئی، سیکرٹری اسمبلی نے پراٸیویٹ لوگوں کے داخلہ روکا مگر ڈپٹی سیکرٹری نے 300 سے زائد افراد کو بلایا۔

مزید پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16مئی تک ملتوی کر دیا

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احمد سلیم بریار نے ووٹ نہیں ڈالا مگر اس کا نام ووٹ ڈالنے والوں کی فہرست میں ہے، اس لیے عدالت حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں