وطن نیوز انٹر نیشنل

آئندہ مالی سال 2022-23 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 10 جون کو ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔
اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ نے سیکریٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کےلیے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں