وطن نیوز انٹر نیشنل

فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیری مزاری کی گرفتار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھ اکہ ہماری پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا، ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گویا معیشت کو تباہی میں بھیجنا کافی نہیں تھا، اب وہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں، آج ہم احتجاج کریں گے اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں