وطن نیوز انٹر نیشنل

یوروکریٹس کی تنخواہوں اور مراحات میں کمی کا فیصلہ ظلم ہے، محمود مولوی

یوروکریٹس کی تنخواہوں اور مراحات میں کمی کا فیصلہ ظلم ہے، محمود مولوی
ملک کی باگ دوڑ بیوروکریٹس کے ہاتھوں میں ہے، ان کے ساتھ تعاون کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما
کراچی(پ ر) رہنماء پی ٹی آئی کراچی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ حکومت کا بیوروکریٹس کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کمی کا فیصلہ ملک تباہ کرنے کی سازش کے مترادف ہے کیونکہ سیاستدان فیصلے کرتے جبکہ بیوروکریٹس ملک کے روز مرہ کے امور چلاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما محمود مولوی نے کہا کہ بیوروکریٹس کا کردار ملک کی معیشت سمیت دیگر شعبہ جات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ سیاستدانوں کی اکثریت صاحب حیثیت ہے چنانچہ سیاستدانوں کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی مناسب فیصلہ ہے البتہ بیوروکریٹس کو معاشی فکرسے آزاد کرنے اور شفافیت کیلئے اچھی تنخواہیں اور مراعات ضروری ہیں تاکہ وہ ملک کے متعلق بہتر فیصلے کرسکیں۔ محمود مولوی نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے مختلف گریڈز کے حامل بیوروکریٹس کے ملک کی خدمت کے جذبے کو دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہےاگر تنخواہیں کم کی گئی تو انتظامی امور میں بد عنوانی کا خدشہ ہے۔اس مہنگائی کے دور میں حکومت بیوروکریٹس کو دوسرے راستے اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاص طور پر 22 گریڈ کے بیوروکریٹ کی تنخواہ ہائیکورٹ کے جج کے برابر کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں