وطن نیوز انٹر نیشنل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ، نائیک شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں