وطن نیوز انٹر نیشنل

سیلاب زدگان کے لئے اقوام متحدہ کی نئی اپیل عالمی برادری کی مسلسل حمایت کی متقاضی ہے،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے اقوام متحدہ کی 816 ملین ڈالر کی نئی اپیل عالمی برادری کی طرف سے مسلسل حمایت کی متقاضی ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو خوراک اور علاج معالجے کی ضرورت ہے۔ بحرانی کیفیت بڑھنے کی وجہ سے ہمیں اپنی کاوشیں تیز کرنا ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو اجاگر کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں