وطن نیوز انٹر نیشنل

مجھ سے انتقام لینے کے لیے پاکستان کا بھٹہ بٹھادیا گیا، نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھ سے انتقام لینے کے لیے پاکستان بھٹہ بٹھادیا گیا ہے، عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی، میرے دور میں عوام خوش اور مطمئن تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپنی غیرت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ہمیں طشتری میں رکھ کر 5 ارب ڈالر پیش کئے جارہے تھے مگر ہم نے کہا ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ دیا۔
نواز ریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے آج مریم میرے ساتھ بیٹھی ہیں، ایک بہادر بیٹی کی طرح انہوں نے باپ کا ساتھ دیا، مجھے مریم پر فخر ہے۔

سابق وزیراعظم نے والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ مجھ سے خصوصی پیار کرتی تھیں، پنڈی جیل میں ہفتے میں ایک مرتبہ آ کر ملتیں تو کہتیں میں نے تمہارے بغیر واپس نہیں جانا لیکن ان کو تسلی دیتا کہ ایسا نہیں ہو سکتا تو کہتیں پھر مجھے بھی ادھر ہی رکھ لو۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ گلا رہا کہ آپ سے امی زیادہ پیار کرتی ہیں، جب والدہ نے جان دی تو میرے ہاتھوں میں تھیں، میں سرہانے بیٹھا ہوا تھا۔

نواز شریف وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی گفتگو آج شام 4 بجے نشر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں