وطن نیوز انٹر نیشنل

5 نئے اضلاع کی منظوری،راناثنااللہ کوپنجاب آنے دیں پھرپتا لگے گا:پرویز الہٰی

راناثناء اللہ لاہور آنے دیں پھر پتہ چلے گا ،پی ڈی ایم اے سے مفاہمت نہیں ہوگی، اپوزیشن عدم اعتماد لانے کاشوق پوراکرلے ،،جب 186ارکان لاناپڑے ، تو آدھے رہ جائیں گے ۔ رانا ثناء اللہ کو پنجاب آنے دیں پھر پتہ چل جائے گا۔ماڈل ٹاؤن کیس پر رانا ثناء اللہ کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی،پی کے ایل آئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کو ہمارے بنائے ہوئے ہسپتال فعال کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔شہباز شریف نے اپنی انا کی خاطر ہمارے بنائے اداروں پر کوئی کام نہیں کیا۔ ہم نے ان کے اداروں کو نہیں روکا۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو بھی چلایا ہے ۔شہباز شریف نے اپنے دور میں ہیلتھ سیکٹر برباد کیا ، یہ سیکٹر بالکل بیٹھ گیا تھا ۔شہباز شریف نے 15 برس میں ہر سیکٹر برباد کیا۔پرویزالٰہی نے کہا کہ لانگ مارچ کی ایک کال سے ساری پی ڈی ایم اور شریف خاندان سہم جاتا ہے ،میں تو کہتا ہوں شہباز شریف استعفیٰ دے کر اب گھر چلے جائیں -نواز شریف کے ساتھ 22 سال اکٹھا رہا ہوں ، انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔یہ ریڈار لگا کر پہلے زمین پر دیکھتے ہیں، گیلی جگہ دیکھ کر پاؤں نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن پہلے اپنے نمبر تو پورے کرلے ۔جب میدان لگے گا تو 186 اراکین اپوزیشن نے پورے کرنے ہیں۔اپوزیشن اپنا رانجھا راضی کر رہی ہے ، انہیں کرنے دیں۔پرویزالٰہی نے کہا کہ شریفوں نے بہت ڈرامہ لگایا ہوا تھا کہ شہبازشریف ڈلیور کرتا ہے ۔ساری پی ڈی ایم کہتی تھی کہ شہباز شریف نے آتے چابی لگانی ہے اور موٹر سٹارٹ کر دینی ہے ۔شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہو گیا ۔وفاقی حکومت نے سیلاب کے لئے ایک دمڑی نہیں دی ۔قبل ازیں پرویز الٰہی نے انسٹی ٹیوٹ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کا افتتاح کر دیا اور بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کا دورہ کیا۔پرویز الٰہی کاکہناہے کہ ہماری حکومت نادار مریضوں کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے علاج کی سہولت مفت فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کادورہ کیا ۔

پرویز الٰہی نے بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ میں علاج کی جدید ترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ،وزیراعلٰی کاکہناتھاکہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے آپریشن پر 25 لاکھ روپے تک خرچ ہوتے ہیں۔ ہماری حکومت نادار مریضوں کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے علاج کی سہولت مفت فراہم کرے گی۔بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ ابتدائی طورپر17بیڈز پر مشتمل ہوگا۔لیور ٹرانسپلانٹ کے تقریباً 250 مریضوں کا مفت علاج کیا گیاجبکہ 70ہزار سے زائد مریض یہاں ڈائیلسز کی سہولت بھی حاصل کرچکے ہیں۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ا نتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا بڑااعلان کردیا ۔وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد،تلہ گنگ اور کوٹ ادوکو نئے ضلع بنانے کی منظوری دے دی ۔پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام سے کئے گئے وعد ے پورے کر دیئے ہیں۔ پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔نئے اضلاع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔نئے اضلاع بنانے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ شریف کو ضلع بنانے پر عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تونسہ شریف کے ضلع بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔ پنجاب میں ریسکیو 1122 سروس کے 18 برس مکمل ہونے پر وزیر اعلی ٰ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ریسکیو 1122 دکھی انسانیت کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑتا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ دلی خوشی ہے کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں