وطن نیوز انٹر نیشنل

‘پر امن جلسہ اپوزیشن کا حق، جس نے گلو بٹ بننے کی کوشش کی اس سے نمٹا جائیگا’

شہباز گل نے کہا ہے کہ پر امن جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے، جس نے گلو بٹ بننے کی کوشش کی اس سے نمٹا جائے گا، عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں سچ کا سامنا کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب روز صبح کا آغاز نئے جھوٹ سے کرتی ہیں، آج کا تازہ جھوٹ یہ ہے کہ انہیں جلسے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اقتدار سے دوری کا رونا دھونا 2 سال سے جاری ہے، مسائل کے نام پر نکلنے والوں کی نظر ذاتی ریلیف پر ہے، مولانا اور زرداری کی سرپرستی میں کرپٹ ٹولے کی حکومت کو دھمکانے کی اوقات نہیں، جلسے کریں یا نعرے ماریں احتساب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں