وطن نیوز انٹر نیشنل

ورلڈکپ میں مسلسل تیسری شکست، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل


ہیڈ لائنز

 

ورلڈکپ میں مسلسل تیسری شکست، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل

1 hour ago


بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں مسلسل تیسری شکست کے بعد پاکستان کی ٹائٹل کی دوڑ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ بابر الیون کے پاس فائنل تک رسائی کے امکانات آئندہ میچز میں کامیابی پر ہی منحصر ہیں۔

ایونٹ میں پہلے بھارت، پھر آسٹریلیا اور اب افغانستان سے شکست کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ بابر الیون نے ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل کر دو میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس کے چار پوائنٹس ہیں۔

گرین شرٹس کے بقیہ میچز جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ہیں۔

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں وہی چار ٹیمیں پہنچیں گی جو پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چار نمبروں پر ہوں گی۔ اس وقت بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں اور چاروں ٹیموں کو مزید چار چار میچز کھیلنا ہیں۔

افغانستان کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور پھر پاکستان کے خلاف جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتِ حال بن گئی ہے۔ کیوں کہ انگلینڈ اس وقت آخری نمبر پر ہے اور پاکستان کا نمبر پانچواں ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے اپ سیٹ شکست

میزبان بھارت پانچوں میچز جیت کر دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میں سے چار میچز جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے چار، چار میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیمیں بالترتیب چھ اور چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر ابتدائی چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے بقیہ میچز میں کامیابی درکار ہے۔ بابر الیون کا اگلا میچ 27 اکتوبر کو چنئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہو گا۔ جنوبی افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں