وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا وائرس کا پھیلاؤ جانچنے کیلئے سمارٹ سپملنگ مکمل

پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جانچنے کے لیے سمارٹ سپملنگ مکمل کرلی گئی۔

لاہور نیوز کو محکمہ صحت کی موصول ہونیوالی رپورٹ کے مطابق شہروں کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، ٹیسٹوں میں صرف 354 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کی شرح پھیلاؤ 0.12 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوٹلز، مارکیٹس اور سرکاری دفاتر میں شرح پھیلاؤ زیادہ رپورٹ ہوا ہے۔ ریسٹورینٹس کے 4099 اور درباروں کے 1242 افراد میں سے کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ مارکیٹوں سے 1 لاکھ 79 ہزار 560 افراد میں سے 252 کورونا کے کیسز سامنے آئے۔

شاپنگ مالز سے 9263 افراد میں سے 8 ٹیسٹ مثبت آئے، سیاحتی مقامات سے 25595 افراد میں سے 12 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مختلف ہوٹلز سے 4413 میں 23 افراد کورونا وائرس کا شکار جبکہ 15941 پولیو ہیلتھ ورکرز میں سے 5 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔

مزید برآں 34198 سرکاری ملازمین میں سے 41، مجالس و جلسوں میں سے 9265 میں سے 13 پازیٹو کیس رہورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں