وطن نیوز انٹر نیشنل

سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔

پی ایس پی کےسربراہ مصطفٰی کمال کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، درخواست گزار ایڈووکیٹ سلمان مجاہد بلوچ پیش ہوئے۔ ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مصطفیٰ کمال دورنظامت میں کراچی ڈینٹل کالج کےچئیرمین کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ انہوں نے بیک وقت دوعہدوں پرکام کیا اورالیکشن کمیشن میں درست معلومات فراہم نہیں کیں۔ ڈویژن بینچ سے درخواست گزار نے شواہد جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، پہلےاسکا تعین کریں گے۔ کیس کی سماعت18 نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں