وطن نیوز انٹر نیشنل

اسٹاک ایکسچینج میں پھر مندی غالب،5ارب ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو پھرمندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس75پوائنٹس کی کمی سے 40068 پوائنٹس پر بند ہوا ،45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو5ارب سے زائد کا نقصان ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں تیزی دیکھی گئی۔بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک شروع ہونے کے تناظر میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات کے پیش نظر فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 30انڈیکس 72 پوائنٹس کی کمی سے 16870پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 16پوائنٹس کی کمی سے 28457 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 216میں کمی اور 19 میں استحکام رہا۔ سرمایہ 74کھرب88ارب روپے رہ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں